ابنا: درالحکومت حرارے ميں ہونے والي اس ملاقات ميں ايران اور زبمبابوے کے درميان تعلقات اور تعاون کا جائزہ ليا گيا- ايران کے وزير خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ مختلف علاقائي اور عالمي معاملات پر تہران اور حرارے کے نظريات ميں مکمل ہماہنگي پائي جاتي ہے-
انہوں نے کہا کہ ايران اور زيمبابوے باہمي تعاون کے ذريعے عالمي معاملات پر اثرانداز ہونے کي پوري توانائي رکھتے ہيں-
اس ملاقات ميں دونوں ملکوں کے درميان اقتصادي، تجارتي اور صنعتي تعاون بڑھانے کي راہوں کا بھي جائزہ ليا گيا-
وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے اميد ظاہر کي ہے کہ ان کے دورہ زيمبابوے سے دونوں ملکوں کے درميان تعلقات ميں ايک نئے باب کا اضافہ ہوگا-
زيمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ايران کے ساتھ تمام شعبوں ميں مضبوط اورپائيدار تعلقات کا خواہاں ہے اور ہم ايران کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہيں-
انہوں نے ايران کے خلاف سامراجي طاقتوں کي عائد کردہ پابنديوں کو غير منصفانہ اور غير قانوني قرار ديتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ اسلامي جمہوريہ ايران کو ايٹمي ٹيکنالوجي کے پرامن استعمال کا پورا پورا حق حاصل ہے-
.....
/169